اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے دہشت گردی سے مقابلے کے بہانے افغانستان اور عراق پر امریکی حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی خاص طور سے داعش اور طالبان امریکہ اور مغرب کی مدد و حمایت سے وجود میں آئے ہیں۔انہوں نے خطے میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف ایک اتحاد کی تشکیل کے امریکی دعوے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں سے، جوامریکہ کے پروردہ ہیں، اب خود انہیں کے لئے خطرہ ہوگيا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ مغربی حکومتیں داعش اور بوکوحرام کے اقدامات کی بنیاد پر اسلام کی شبیہ پیش کرنا چاہتی ہیں جبکہ یہ سبھی جانتے ہیں کہ اسلام ایک عقلانی اور معتدل دین ہے۔
.......
/169